Wednesday, May 8, 2024

یمنی حوثیوں کا سعودی عرب پر میزائل حملہ،5 شہری زخمی

یمنی حوثیوں کا سعودی عرب پر میزائل حملہ،5 شہری زخمی
March 2, 2021

ریاض ( 92 نیوز) یمنی حوثیوں کی جانب سے سعودی عرب پر میزائل حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں 5 شہری زخمی ہو گئے ۔

سعودی حکام کے مطابق  حملےمیں سعودی عرب کے جنوب مغربی صوبے جازان کو نشانہ بنایا گیا،میزائل جازان کے سرحدی قصبے کے رہائشی علاقے میں آ کر گرا۔

سعودی حکام کے مطابق  حملے میں 3 سعودی اور 2 یمنی شہری زخمی ہوگئے،  دو گھروں، تین گاڑیوں اور ایک اسٹور کو بھی نقصان پہنچا۔