Thursday, March 28, 2024

یمنی باغیوں نے سعودی عرب کی جانب سے پانچ روزہ جنگ بندی کی پیش کش قبول کرلی

یمنی باغیوں نے سعودی عرب کی جانب سے پانچ روزہ جنگ بندی کی پیش کش قبول کرلی
May 10, 2015
عدن(ویب ڈیسک)یمنی باغیوں نے سعودی عرب کی جانب سے پانچ روزہ جنگ بندی کی پیش کش قبول کرلی ہے۔ اتحادیوں اوریمنی باغیوں کی لڑائی کانشانہ بننے والے شہریوں کی آخر سنی گئی گزشتہ ہفتے سعودی وزیرخارجہ عادل الجبیرنے امریکی ہم منصب کے ساتھ پریس کانفرنس میں انسانی بنیادوں پر باغیوں کو جنگ بندی کی مشروط پیش کی  تو یمنی باغیوں نے بھی سوچ بچارکے بعد فائربندی کی پیش کش قبول کرنے میں ہی عافیت جانی۔ باغی فوج نے سعودی عرب کی پیشکش کو منظور کرتے ہوئے پانچ روز کے لیے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر جنگ بندی کا اعلان کر دیا ہے۔ سعودی عرب نے جنگ بندی کی پیش کش  میں کہاتھاکہ یمن میں انسانی بنیادوں پر امداد کے لیے وقتی طور پر فائربندی کر دی جائے اور تجارتی جہازوں کو یمنی بندرگاہوں تک پہنچنے کی اجازت دے دی جائے تاکہ جنگ سے متاثرہ شہریوں کے لیے امداد کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے،جنگ بندی پرعمل درآمدبارہ مئی سے شروع ہوگا۔