Friday, March 29, 2024

یمن:حکومتی فورسزاورعسکریت پسندوں میں جھڑپیں، 27فوجی ہلاک

یمن:حکومتی فورسزاورعسکریت پسندوں میں جھڑپیں، 27فوجی ہلاک
April 28, 2016
صنعا(ویب ڈٰیسک)یمن کےعلاقےمکالا میں حکومتی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان جھڑپوں میں ستائیس فوجی ہلاک اورساٹھ سےزائد زخمی ہوگئے۔ مقامی ذرائع ابلاغ کےمطابق یمنی علاقےمکلا میں حکومت کی حامی فورسز اور القاعدہ سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں کے درمیان جھڑپیں ہوئیں جس میں ستائیس فوجی ہلاک اورساٹھ سے زائد زخمی ہوگئے۔ مکلا شہر پر القاعدہ کا قبضہ تھا، تاہم حکومتی فورسز اب مکلا شہر کے زیادہ تر حصے کا قبضہ حاصل کرچکی ہیں۔ مکلا شہر پر قبضے کے لئےرواں ہفتے ایک بڑی عسکری کارروائی کا آغاز کیا گیاتھا۔واضح رہےکہ حکومتی فورسز کو سعودی قیادت میں اتحادی جنگی طیاروں کی مدد بھی حاصل ہے۔