Friday, April 26, 2024

یمن کی بندرگاہ حدیدہ میں جنگ بندی کا معاہدہ چند لمحے بھی قائم نہ رہ سکا

یمن کی بندرگاہ حدیدہ میں جنگ بندی کا معاہدہ چند لمحے بھی قائم نہ رہ سکا
December 18, 2018
یمن ( 92 نیوز) یمن کی بندرگاہ حدیدہ میں جنگ بندی کا معاہدہ چند لمحے بھی قائم نہ رہ سکا  ، حوثی باغیوں اور حکومت کی حامی افواج کے درمیان جھڑپوں کی اطلاعات آنے لگیں ۔ سویڈن میں مذاکرات کے دوران فریقین نے گزشتہ شب ہی ساحلی شہر میں جنگ بندی پر عملدرآمد شروع کیا تھا ۔چند روز قبل یمنی حکومت اور حوثی باغیوں کے درمیان طے پانے والے معاہدے  میں فوری جنگ بندی پر اتفاق کیا گیا تھا۔ اقوام متحدہ کے ایک اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا ہے کہ آپریشنل وجوہات کی بناء پر جنگ بندی کا آغاز منگل کی شب سے شروع ہونا تھا۔