Sunday, September 8, 2024

یمن: یرغمال بنائی جانیوالی فرانسیسی خاتون ایزا بیلے پرائم رہا ہو کر اپنے وطن واپس پہنچ گئی، خاندان کے افراد نے استقبال کیا

یمن: یرغمال بنائی جانیوالی فرانسیسی خاتون ایزا بیلے پرائم رہا ہو کر اپنے وطن واپس پہنچ گئی، خاندان کے افراد نے استقبال کیا
August 8, 2015
یمن (ویب ڈیسک) یمن میں چھے ماہ پہلے مسلح افراد کے ہاتھوں یرغمال بنائی جانے والی فرانسیسی خاتون ایزابیلے پرائم رہا ہو کر اپنے وطن واپس پہنچ گئی۔ ایئرپورٹ پر صدر ہولینڈے اور خاندان کے افراد نے استقبال کیا۔ فرینچ ایڈ ورکر ایزا بیلے اور اس کی مترجم شیرین مکاوی کو یمن کے دارالحکومت صنعا میں اس وقت مسلح افراد نے اغوا کر لیا جب وہ چوبیس فروری کو کام پر جا رہی تھیں۔ یمنی قبائل کے ذرائع نے مارچ میں اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ ایزا بیلے پرائم کو چھوڑ دیا جائے گا تاہم اس وقت صرف ماکاوی کو رہا کیا گیا تھا۔ پرائم جب فرانس پہنچی تو اس کی صحت کافی بہتر لگ رہی تھی۔ ایئرپورٹ پر ایزا بیلے کے خاندان اور فرانسیسی صدر فرانکوس ہولینڈے نے انہیں خوش آمدید کہا۔ اس موقع پر صدر ہولینڈے نے اومان کے سلطان قبوث بن سعید سمیت ان تمام افراد کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ایزابیلے کی رہائی میں مدد فراہم کی۔