Thursday, April 25, 2024

 یمن کے شہر عدن میں سعودی جیٹ طیاروں کے حملے جاری

 یمن کے شہر عدن میں سعودی جیٹ طیاروں کے حملے جاری
April 16, 2015
عدن(ویب ڈیسک)سعودی عرب اور اتحادی ممالک کے جیٹ طیاروں نے عدن میں  باغیوں کے زیر قبضہ گوداموں اور اسٹورز پر حملے کئے ہیں جس کے بعد شہر میں ایندھن اور اشیائے خورونوش کی قلت پیدا ہو گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق یمنی صدر منصور ہادی کی حامی فوج نے باغیوں کی عدن بندرگاہ کی جانب پیش قدمی روکنے کے لیے شہر میں گشت شروع کر دیا ہے۔ عدن میں لوگوں کو خوراک اور ایندھن کے حصول کے لیے لمبی قطاروں میں انتظار کرنا پڑ رہا ہے ۔ ادھر سعودی فوج نے یمنی بارڈر پر بھاری ہتھیاروں سے حملے جاری رکھے،واشنگٹن میں سعودی عرب کے سفیر عادل الجبیر نے کہا ہے کہ باغی طاقت کے ذریعے یمن پر قبضے کی کوشش ترک کردیں،کیونکہ وہ ناکام رہیں گے اور سعودی عرب اس ناکامی کو یقینی بنائے گا۔ سعودی عرب کے پاس اس بات کے سوا کوئی راستہ نہیں تھا کہ وہ اپنے پڑوسی ملک کا دفاع کرے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ سیکورٹی کونسل کی قرارداد کو یمن کے عوام اور وہاں کی آئینی حکومت کی فتح کے طور پر دیکھتے ہیں۔