Friday, May 17, 2024

یمن کے شہر عدن میں باغیوں کی شیلنگ، اٹھارہ شہری جاں بحق، مارٹر گولے لگنے سے تیس افراد شدید زخمی: عینی شاہدین

یمن کے شہر عدن میں باغیوں کی شیلنگ، اٹھارہ شہری جاں بحق، مارٹر گولے لگنے سے تیس افراد شدید زخمی: عینی شاہدین
July 2, 2015
عدن (ویب ڈیسک) یمن کے شہر عدن میں حوثی باغیوں کی شیلنگ سے اٹھارہ شہری جاں بحق ہو گئے ہیں جبکہ اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ عدن میں ڈینگی بخار تیزی سے پھیل رہا ہے۔ عدن میں حوثی باغیوں کے ٹھکانوں سے مارٹر گولے شہری آبادی پر داغے گئے جس کے نتیجے میں ایک ہوٹل میں مقیم سات افراد جبکہ مارکیٹ میں موجود گیارہ شہری ہلاک ہو گئے۔ شیلنگ سے تیس افراد شدید زخمی بھی ہو گئے۔ عدن کی آبادی دس لاکھ نفوس پر مشتمل ہے اور یہاں خوراک، ایندھن اور ادویات کی شدید قلت ہے۔ یمن میں خانہ جنگی کی وجہ سے غربت اور بھوک کے ڈیرے ہیں۔ اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ ڈینگی وائرس کے ڈیڑھ سو کیس روزانہ رپورٹ ہو رہے ہیں جبکہ ان میں گیارہ مریض روزانہ لقمہ اجل بن جاتے ہیں۔ مارچ سے اب تک صرف عدن میں آٹھ ہزار شہری ڈینگی بخار میں مبتلا ہو چکے ہیں جبکہ مجموعی طور پر ڈینگی وائرس سے پانچ سو نوے افراد دم توڑ چکے ہیں۔