Sunday, September 8, 2024

یمن کے شہر تعز پر صدر منصور ہادی کے حامیوں کا کنٹرول، شہر میں جشن کا سماں، شہریوں کا سڑکوں پر مارچ

یمن کے شہر تعز پر صدر منصور ہادی کے حامیوں کا کنٹرول، شہر میں جشن کا سماں، شہریوں کا سڑکوں پر مارچ
August 17, 2015
یمن (ویب ڈیسک) یمن میں صدر منصور ہادی کے حامیوں نے حوثی باغیوں سے تعز شہر کا قبضہ واپس لے لیا۔ شہر میں جشن کا سماں جبکہ آتش بازی کا شاندار مظاہرہ بھی کیا گیا۔ یمن میں صدر منصور ہادی کے حامیوں نے تعز شہر کا کنٹرول سنبھالنے کے بعد شہر کی گلیوں اور سڑکوں پر مارچ کیا۔ شہری اس موقع پر خوشی کے شادیانے بجاتے رہے۔ ادھر سعودی عرب اور اس کے اتحادی ممالک کے جیٹ طیاروں نے یمن کے شہر حدیدہ میں حوثی باغیوں کے ائیرفورس بیس اور ملٹری آفیسرز کلب پر میزائل برسائے جسے باغی بیس کیمپ کے طور پر استعمال کرتے تھے۔ حدیدہ میں یمن کی دوسری بڑی بندرگاہ واقع ہے۔ یمن میں خانہ جنگی نے تعز شہر کو تباہ کر کے رکھ دیا ہے۔ صدر منصور ہادی کے حامیوں کا کہنا ہے کہ حوثی باغیوں کے خلاف جنگ اب فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو گئی ہے۔