Friday, April 26, 2024

یمن کے شہر تعز میں باغیوں کے میزائل ڈپو پر بمباری، اٹھائیس افراد ہلاک، چار سو زخمی

یمن کے شہر تعز میں باغیوں کے میزائل ڈپو پر بمباری، اٹھائیس افراد ہلاک، چار سو زخمی
April 22, 2015
یمن (ویب ڈیسک) سعودی عرب اور اس کے اتحادی ممالک کے جیٹ طیاروں کی یمن میں باغیوں کے میزائل ڈپو پر بمباری سے اٹھائیس افراد ہلاک اور چار سو سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔ یمن میں صدر منصور ہادی کی حامی فوج اور باغیوں میں تعز کے علاقے میں خونریز لڑائی جاری ہے جبکہ سعودی عرب کے لڑاکا طیاروں نے صنعا میں باغیوں سکڈ میزائلوں کے ذخیرے کو نشانہ بنایا، یہ ٹھکانہ یمن میں ایرانی سفارت خانے کے قریب تھا جس کے بعد ایران نے سعودی سفیر کو طلب کر کے بمباری پر شدید احتجاج کیا ہے۔ صدر ہادی کی حامی فوج کے کمانڈر حمود المخلافی نے کہا ہے کہ وہ باغیوں کو ان کی غاروں میں دھکیل دیں گے۔ ادھر یمن میں اشیائے خورونوش کی شدید قلت پیدا ہو گئی ہے دوسری طرف پینٹاگون کے ترجمان کرنل اسٹیو وارن کا کہنا ہے کہ سمندری سکیورٹی کے اقدام کے طور پر امریکی بحری جنگی بیڑے کی دوسرے مقام پر تعیناتی کی جا رہی ہے جس کا مقصد یمن کے ساحل کے نزدیک ایرانی بحری بیڑوں کو روکنا نہیں ہے۔