Thursday, April 25, 2024

یمن کے دارالحکومت صنعا میں کار بم دھماکہ، اٹھائیس افراد شدید زخمی، حملے کی ذمہ داری شدت پسند تنظیم داعش نے قبول کر لی

یمن کے دارالحکومت صنعا میں کار بم دھماکہ، اٹھائیس افراد شدید زخمی، حملے کی ذمہ داری شدت پسند تنظیم داعش نے قبول کر لی
June 30, 2015
صنعا (ویب ڈیسک) یمن کے دارالحکومت صنعا میں ایک تعزیتی اجتماع میں کار بم دھماکے سے اٹھائیس افراد شدید زخمی ہو گئے۔ شدت پسند تنظیم داعش نے حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔ یمنی دارالحکومت صنعا میں ایک حملے میں ہلاک ہونے والے افراد کے لیے تعزیتی اجتماع ہو رہا تھا، اس دوران پارکنگ میں کھڑی ایک کار میں زوردار دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں اٹھائیس افراد شدید زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال پہنچا دیا گیا جن میں بارہ خواتین بھی شامل ہیں۔ بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔ دھماکے سے قریبی گھروں کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔