Sunday, September 8, 2024

یمن: کار بم دھماکے میں 10افراد ہلاک

یمن: کار بم دھماکے میں 10افراد ہلاک
January 17, 2016
عدن(ویب ڈیسک)یمن میں کاربم دھماکے میں دس افرادہلاک اوردس  زخمی ہوگئےمارے جانے والوں میں آٹھ شہری اوردوسکیورٹی گارڈشامل  ہیں۔ عرب نیوزکے مطابق کاربم دھماکایمنی شہرعدن میں ہواجس میں دس افرادمارے گئے اوردس ہی زخمی ہوئے جبکہ ہلاک ہونے والوں میں آٹھ شہری اوردوسکیورٹی اہلکارشامل ہیں عرب میڈیا کے مطابق حملہ آورکانشانہ یمنی پولیس چیف تھا تاہم حملے میں وہ مکمل طورپرمحفوظ رہے۔