Saturday, April 20, 2024

یمن کا دارالحکومت صنعا کار بم دھماکوں سے گونج اٹھا، مساجد کے باہر چار بم دھماکوں میں اکتیس افراد ہلاک

یمن کا دارالحکومت صنعا کار بم دھماکوں سے گونج اٹھا، مساجد کے باہر چار بم دھماکوں میں اکتیس افراد ہلاک
June 18, 2015
صنعا (ویب ڈیسک) یمن کا دارالحکومت صنعا کار بم دھماکوں سے گونج اٹھا۔ چار بم دھماکوں میں اکتیس افراد ہلاک جبکہ انیس افراد زخمی ہو گئے۔ یمنی دارالحکومت میں ایک طرف کار بم دھماکوں نے تباہی مچائی تو دوسری جانب سعودی عرب اور اس کے اتحادی ممالک کے جیٹ طیاروں نے حوثی باغیوں کے ملٹری بیس پر بم برسائے۔ کار بم دھماکے ہشوشا، کبسی، الکبا الخدرہ مساجد اور حوثی باغیوں کی تحریک انصراللہ کے پولیٹیکل بیورو آفس کے باہر کئے گئے۔ داعش نے کار بم دھماکوں کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔ دوسری جانب جنیوا میں یمن کی صورتحال پر امن مذاکرات دوسرے روز بھی بے نتیجہ رہے۔