Thursday, May 9, 2024

یمن پر حوثیوں کے قبضے کو 5 سال مکمل، سعودی اتحاد کو پھر جنگ بندی کی پیشکش

یمن پر حوثیوں کے قبضے کو 5 سال مکمل، سعودی اتحاد کو پھر جنگ بندی کی پیشکش
September 22, 2019
صنعا (92 نیوز)یمنی دارالحکومت صنعا میں حوثی باغیوں کے قبضے کو 5سال مکمل ہونے پرتقریب منعقد ہوئی،حوثی باغیوں کی ایک بار پھر سعودی اتحاد کو جنگ بندی کی پیشکش کردی۔ حوثی رہنماءکی جانب سے پیشکش قبول نہ کئے جانے پر مزیدنقصان پہنچانے اور کسی بھی جارحیت کا جواب مزید جارحیت سے دینے کی دھمکی دیدی۔ دوسری جانب اقوام متحدہ نے حوثی باغیوں کی جانب سے سعودی عرب پر حملے بند کرنے کی پیشکش کا خیرمقدم کیا، یو این مندوب برائے یمن مارٹن گرفتھس کا کہنا ہے حوثیوں کی پیشکش سے سالوں سے جاری خونریزی کا خاتمہ ہوگا، سیاسی حل کیلئے جنگ ختم کرنے کی خواہش خوش آئند ہے انہوں نے مزید کہا کہ حوثیوں کی پیشکش اہم موقع ہے، اس سے فائدہ اٹھانا ضروری ہے، تشدد اور فوجی کشیدگی کے خاتمے کیلئے ضروری اقداما ت کیساتھ آگے بڑھنا لازمی ہے۔ دوسری جانب حوثی باغیوں کی پیشکش پر محتاط ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے سعودی وزیر مملکت برائے خارجہ عادل الجبیر کا کہنا ہے کہ تنازع کے دوسرے فریقین کو الفاظ سے نہیں، اعمال سے پرکھیں گے، دیکھیں گے کہ وہ واقعتا حملے بند کرتے ہیں یا نہیں۔