Friday, May 3, 2024

یمن میں پانچ روزہ جنگ بندی کا اعلان

یمن میں پانچ روزہ جنگ بندی کا اعلان
July 25, 2015
صنعا(ویب ڈیسک)سعودی عسکری اتحاد نے یمن میں یک طرفہ طور پر پانچ روزہ فائر بندی کا اعلان کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سعودی اتحاد کی جانب سے جنگ بندی پرعمل درآمد اتوار کی نصف شب سے  شروع کر دیا جائے گا تاکہ متاثرین تک ضروری امدادی سامان پہنچایا جا سکے۔ تاہم اتحادیوں کی جانب سے  کہا گیا ہے کہ باغیوں کی طرف سے کسی حملے یا کارروائی کی صورت میں جوابی کارروائی ممکن ہے۔ غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق یہ جنگ بندی جلا وطن یمنی صدر منصور ہادی کی اپیل پر کی گئی ہے۔