Saturday, May 4, 2024

یمن میں مسجد کے باہر کار بم دھماکے میں9افراد ہلاک، داعش نے ذمہ داری قبول کر لی

یمن میں مسجد کے باہر کار بم دھماکے میں9افراد ہلاک، داعش نے ذمہ داری قبول کر لی
July 30, 2015
صنعا (ویب ڈیسک) یمن میں مسجد کے باہر کار بم دھماکے میں 9 افراد ہلاک جبکہ 6 شہری شدید زخمی ہو گئے، داعش نے حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔ تفصیلات کے مطابق یمن کے دارالحکومت صنعا کے مشرقی ضلع نوقم میں ایک مسجد کے باہر بارود سے بھری گاڑی دھماکے سے اڑا دی گئی جس کے نتیجے میں نو افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ دھماکے سے کئی گاڑیوں اور عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا۔ یمن میں داعش کے ایک گروہ نے کار بم دھماکے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ مسجد کے باہر کھڑی گاڑی اچانک زور دار دھماکے اڑا دی گئی۔ ریسکیو ٹیموں نے زخمی افراد کو ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔