Saturday, April 20, 2024

یمن میں محصورپاکستانیوں کو واپس لانے کی تیاریاں مکمل

یمن میں محصورپاکستانیوں کو واپس لانے کی تیاریاں مکمل
March 30, 2015
صنعا(ویب ڈیسک)یمن میں محصور پاکستانیوں کو واپس لانے کے لئے دوسری پرواز کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں تاہم   پرواز کی روانگی یمن میں جہاز لینڈ کرنے کی اجازت کے بعد ہو گی ۔ یمن میں محصور پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کے لئے قومی ایئر لائن کی دوسری خصوصی پرواز کی تیاریاں مکمل ہیں تاہم جہاز کو یمن میں لینڈ کرنے کی اجازت ملنے کے بعد روانہ کیا جائے گا ۔ دوسری جانب دفتر خارجہ میں قائم کرائسزمینمجمنٹ سیل میں یمن میں محصور پاکستانیوں کے کوائف اکٹھے کئے جا رہے ہیں۔ یمن میں موجود 60 پاکستانی خاندانوں کے لواحقین نے دفتر خارجہ کے کرائسز مینجمنٹ سیل سے رابطہ کیا ہے۔ دفتر خارجہ کی ترجمان تسنیم اسلم کے مطابق  یمن کے شہر عدن میں اس وقت 2 سو پاکستانی موجود ہیں جنہیں واپس لانے کے لئے پاک بحریہ کے 2 جہاز روانہ کردیئے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ یمن کی جیلوں میں قید پاکستانی شہریوں کو واپس لانے کابھی فیصلہ کیاگیا ہےاس سلسلے میں یمنی حکام سے رابطہ کیاگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وطن واپس آنے والے  قیدی اپنی قیدکی مدت پاکستان میں پوری کریں گے۔