Tuesday, April 23, 2024

یمن میں محصور گیارہ پاکستانی سعودی عرب پہنچ گئے، کل کراچی پہنچیں گے

یمن میں محصور گیارہ پاکستانی سعودی عرب پہنچ گئے، کل کراچی پہنچیں گے
April 14, 2015
یمن (نائنٹی ٹو نیوز) یمن میں محصور گیارہ پاکستانی بحفاظت سعودی عرب پہنچ گئے۔ کل پی آئی کی فلائٹ سے کراچی پہنچیں گے۔ ترجمان پاکستان دفترخارجہ تسنیم اسلم کے مطابق سعودی عرب میں موجود پاکستانی قونصلیٹ جنرل کے نمائندے نے یمن سے آنے والے گیارہ پاکستانیوں کو جیزان ائیرپورٹ پر ریسیو کیا۔ ان محصورپاکستانیوں کو پاک بحریہ کے جہاز نے یمن سے نکالا۔ دفترخارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ گیارہ پاکستانی کل پی آئی اے کی فلائٹ سے کراچی پہنچیں گے۔ متاثرین نے یمن سے بحفاظت نکالنے  پر وزیراعظم نوازشریف اور پاک بحریہ کا شکریہ ادا کیا۔