Friday, March 29, 2024

یمن میں محصور پاکستانیوں کے محفوظ انخلاکیلئےرابطے شروع کر د یے :تسنیم اسلم

یمن میں محصور پاکستانیوں کے محفوظ انخلاکیلئےرابطے شروع کر د یے :تسنیم اسلم
March 28, 2015
اسلام آباد(ویب ڈیسک)حکومت پاکستان نے یمن میں محصور پاکستانیوں کے محفوظ انخلا کیلیے یمن کے پڑوسی ممالک سے رابطے شروع کر د یے ہیں۔ ترجمان دفترخارجہ تسنیم اسلم نے ٹوئٹر پر جاری ایک پیغام میں کہا ہے،کہ یمن میں مرکزی ایئر پورٹس بند ہیں اور زمینی راستے بھی غیر محفوظ ہیں۔ اس لئے انخلا میں مسائل کا سامنا ہے کئی ملکوں کے شہری یمن میں پھنسے ہوئے ہیں اور پاکستان کادفتر خارجہ ان تمام ملکوں سے رابطے میں ہے۔ تاکہ محصور افراد کو مشترکہ قافلوں کی شکل میں مکمل سکیورٹی میں نکالا جا سکے۔ اس سے قبل وزیراعظم نواز شریف نے دفتر خارجہ کو احکامات جاری کیے تھے کہ یمن میں محصور پاکستانیوں کامحفوظ انخلا یقینی بنا یا جائے۔