Saturday, April 20, 2024

یمن میں فضائی حملوں سے 22 افراد ہلاک

یمن میں فضائی حملوں سے 22 افراد ہلاک
March 12, 2019
ثناء ( 92 نیوز) یمن  کے شمالی علاقے میں  فضائی حملوں میں 22افراد ہلاک  ہوگئے ہیں۔ اقوام متحدہ کے مطابق یمن  حملوں میں ہلاک ہونیوالے افراد  میں دس بچے اور خواتین بھی  شامل ہیں۔ حوثیوں نےالزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ یہ حملے سعودی اتحادی فورسز نے کیے  جبکہ اقوام متحدہ نے کسی فریق کو بھی حملے کا ذمہ دار نہیں ٹھہرایا۔ اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق یہ  ہلاکتیں گزشتہ اڑتالیس گھنٹوں کے دوران ہوئیں ۔