Wednesday, April 24, 2024

یمن میں عارضی جنگ بندی ختم، سعودی عرب اتحاد کی حوثیوں پر فضائی حملے شروع، اقوام متحدہ کا مزید 5دن جنگ بندی کا مطالبہ

یمن میں عارضی جنگ بندی ختم، سعودی عرب اتحاد کی حوثیوں پر فضائی حملے شروع، اقوام متحدہ کا مزید 5دن جنگ بندی کا مطالبہ
May 18, 2015
صنعا (92نیوز) سعودی قیادت میں عرب اتحاد نے یمن میں پانچ روزہ جنگ بندی کے خاتمے پر حوثی باغیوں کیخلاف دوبارہ فضائی حملے شروع کر دیئے ہیں۔ عارضی جنگ بندی کے خاتمے کے ساتھ ہی عرب اتحاد کے طیاروں نے عدن میں حوثی باغیوں کے زیرقبضہ صدارتی محل اور ایک فوجی ٹھکانے کو نشانہ بنایا۔ سعودی فوجی حکام نے حملوں کی تصدیق کر دی ہے۔ یمن میں پانچ روزہ جنگ بندی انسانی بنیادوں پر کی گئی تھی۔ جنگ بندی کے آخری دن متحدہ عرب امارات کی جانب سے امدادی سامان سے بھرا پہلا بحری جہاز بھیجا گیا جس کے بعد یمن کی مقامی فلاحی تنظیموں نے عدن شہر کے ہزاروں بے گھر افراد میں سامان تقسیم کیا۔ اقوام متحدہ نے یمن میں جنگ بندی کی مدت میں مزید پانچ روز کی توسیع کا مطالبہ کیا تھا لیکن عرب اتحاد نے اس اپیل کا کوئی جواب نہیں دیا۔