Friday, April 19, 2024

یمن میں صدر منصور ہادی اور باغیوں میں شدید لڑائی، بیس باغی ہلاک، عدن میں سعودی اتحادی جیٹ طیاروں کی بمباری

یمن میں صدر منصور ہادی اور باغیوں میں شدید لڑائی، بیس باغی ہلاک، عدن میں سعودی اتحادی جیٹ طیاروں کی بمباری
June 4, 2015
یمن (ویب ڈیسک) یمن میں سعودی عرب اور اس کے اتحادی ممالک کے جیٹ طیاروں کی بمباری اور صدر منصور ہادی کی حامی فوج کے ساتھ لڑائی میں بیس حوثی باغی مارے گئے۔ یمن کے شہر مینسورہ میں صدر منصور ہادی اور حوثی باغیوں میں شدید لڑائی جاری ہے۔ حوثی باغیوں کے جانی نقصان کے باعث ان کی پیش قدمی رک گئی ہے۔ ادھر عدن شہر میں صدر ہادی کی حامی فوج کو حوثی باغیوں کے خلاف سعودی عرب اور اس کے اتحادی ممالک کے جیٹ طیاروں کی فضائی مدد بھی حاصل ہے۔ گزشتہ روز صنعا میں سعودی فضائی حملوں میں آٹھ خواتین اور بچوں کی ہلاکت کے بعد لڑائی شدت اختیار کر گئی۔ سعودی اتحادی لڑاکا طیاروں نے تازہ حملوں میں حوثی باغیوں کی ایک چھوٹی ائیربیس کو بھی نشانہ بنایا ہے۔