Monday, May 6, 2024

یمن میں سعودی فضائی عملے جاری، لڑائی میں 600 سے زائد افراد ہلاک اور 22 سو زخمی

یمن میں سعودی فضائی عملے جاری، لڑائی میں 600 سے زائد افراد ہلاک اور 22 سو زخمی
April 12, 2015
یمن (ویب ڈیسک) یمن میں تزویری اہمیت کےحامل ساحلی شہر عدن پر کنٹرول کیلئے حوثی باغیوں اور مقامی ملیشیاؤں میں شدید  لڑائی  تو دوسری طرف سعودی عرب کی قیادت میں فضائی حملے  جاری ہیں۔ سعودی عرب کے فضائی حملے حوثی باغیوں کو عدن میں داخل ہونے سے روکنے میں ناکام رہے ہیں لیکن  صدر عبدالربو ہادی منصور کی وفادار ملیشاؤں کو حوثی باغیوں کیخلاف جنگ میں مدد مل رہی ہے۔ ہفتے کے دن موالا، بریقہ اور دار سعد میں شدید  جھڑپیں ہوئی ہیں۔   ہفتے کو سعودی فضائی حملوں میں حدیدہ کے  صدارتی محل اور سرکاری عمارتوں کو نشانہ بنایا گیا۔ لڑائی میں اب تک چھے سو افراد ہلاک، بائیس  سو زخمی ہوئے ہیں جبکہ ایک لاکھ سے زیادہ گھر بار چھوڑ چکے ہیں۔ سعودی فوجی ترجمان احمد اسیری نے کہا ہے کہ یمن میں حوثی باغیوں کو ایران اور حزب اللہ کی طرف سے مالی امداد اور تربیت دینے کےٹھوس شواہد موجود ہیں۔ انہوں نے بتایا اب تک یمن میں بارہ سو فضائی حملے کئے گئے۔