Wednesday, April 24, 2024

یمن میں سعودی اتحادی افواج کا فضائی حملہ‘ 11 افراد ہلاک‘ متعددزخمی

یمن میں سعودی اتحادی افواج کا فضائی حملہ‘ 11 افراد ہلاک‘ متعددزخمی
August 27, 2016
صنعا (ویب ڈیسک) یمن میں سعودی اتحادی افواج کے فضائی حملوں میں گیارہ افراد ہلاک جبکہ متعدد شہری زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق سعودی اتحادی ممالک کے طیاروں نے شمالی یمن کے شہر سعدا کے ضلع بقم میں فضائی حملے کیے۔ بمباری سے دو گھر تباہ ہو گئے۔ ہلاک ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ حملوں کے بعد بھی سعودی اتحادی طیاروں کی پروازوں کے باعث شہریوں کو امدادی کاموں میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ فضائی کارروائی میں زخمی ہونے والوں میں کئی افراد کی حالت تشویشناک ہے اور ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔