Friday, April 26, 2024

یمن میں حکومت اور حوثی باغی حدیدہ میں جنگ بندی پر متفق

یمن میں حکومت اور حوثی باغی حدیدہ میں جنگ بندی پر متفق
July 16, 2019
یمن ( 92 نیوز) یمن میں حکومت اور حوثی باغی حدیدہ میں جنگ بندی پر متفق ہو گئے ۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق حوثی باغیوں اور سعودی حمایت یافتہ حکومت کے نمائندوں نے بحیرہ احمر میں اقوام متحدہ کے جہاز میں مذاکرات کیے۔ یمن میں لڑنے والے دونوں فریقین نے اقوام متحدہ کی جانب سے تشکیل دی گئی تنظیم ری ڈپلائمنٹ کوآرڈی نیشن کمیٹی کے ارکان کی حیثیت سے ملاقات کی۔ کمیٹی نے فوجیوں کے انخلا کے معاہدے کے نکات کو حتمی شکل دی تاہم اب اس کی منظوری سیاسی قیادت دے گی۔ یمن میں سعودی حمایت یافتہ حکومت اور حوثی باغیوں کے درمیان جاری جنگ میں گزشتہ چار برس کے دوران ہزاروں افراد لقمہ اجل اور لاکھوں افراد بے گھر ہوچکے ہیں۔