Friday, April 26, 2024

یمن میں جنگ بندی ہوا میں اڑا دی گئی، منصور ہادی کی فوج اور حوثیوں میں لڑائی میں 10افراد ہلاک

یمن میں جنگ بندی ہوا میں اڑا دی گئی، منصور ہادی کی فوج اور حوثیوں میں لڑائی میں 10افراد ہلاک
May 16, 2015
صنعا (ویب ڈیسک) یمن میں جنگ بندی کے باوجود صدرمنصور ہادی کی حمایت یافتہ ملیشیا کی حوثی باغیوں کے خلاف لڑائی جاری ہے۔ سعودی اتحاد اور حوثی باغیوں میں پانچ روزہ جنگ بندی کے باوجود جلاوطن یمنی صدر منصور ہادی کی وفادار ملیشیا اور حوثی باغیوں میں لڑائی جاری ہے۔ اس خونیں لڑائی میں مزید دس افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ منصور ہادی کی حامی ملیشیا نے حوثی باغیوں کو عدن شہر سے باہر نکال دیا ہے جبکہ علاقے میں کئی ہفتوں کی لڑائی اور فضائی بمباری کے بعد لاکھوں افراد کو خوراک، ادویات اور ایندھن کی تقسیم کا سلسلہ جاری ہے۔ سعودی قیادت میں عرب اتحاد کو مغرب کی بھی حمایت حاصل ہے، یمن جنگ میں تین لاکھ شہری بے گھرہوئے جبکہ ایک کروڑ بیس لاکھ افراد خوراک کی قلت کا شکار ہیں۔