Friday, April 26, 2024

یمن میں جاری جنگ سے 115بچے مارے جاچکے ہیں : یونیسیف

یمن میں جاری جنگ سے 115بچے مارے جاچکے ہیں : یونیسیف
April 24, 2015
صنعا(ویب ڈیسک)یونیسیف نے کہا ہے کی یمن میں جاری جنگ سے ایک ماہ میں  ایک سو پندرہ  بچے  جاں بحق اور ایک سو  بہتر بچے معذور ہوچکے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال کا کہنا ہے کہ  یہ بچے  بمباری ، بارودی سرنگیں  پھٹنے، فائرنگ اور شیلنگ  سے مارے گئے اور معذور ہوئے ہیں۔ یمن میں  یونیسف  کے  نمائندے  جو لین  ہارنیس کا کہنا ہے کہ  یہاں  ہزاروں ایسے بچے ہیں جو مشکل ترین حالات میں زندگی گزار رہے ہیں۔ ان کہنا تھا کہ اتنی بڑی تعداد میں بچوں کا مارا جانا اس بات کو واضح کرتا ہے کہ اس ملک  میں بچوں پر اس تنازعے کے کتنے تباہ کن اثرات  مرتب ہونگے۔