Sunday, September 8, 2024

یمن میں برسرپیکار گروہ امن مذاکرات سے قبل جنگ بندی پر متفق

یمن میں برسرپیکار گروہ امن مذاکرات سے قبل جنگ بندی پر متفق
March 25, 2016
صنعا(ویب ڈیسک)یمن میں برسرپیکار گروہ امن مذاکرات سے قبل جنگ بندی پر متفق ہو گئے اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ 10 اپریل کی رات سے جنگ بندی پر عمل درآمد شروع ہو جائے گا۔ تفصیلات کےمطابق یمن کے تنازع پر اقوام متحدہ کے زیر اہتمام امن مذاکرات کا اگلا مرحلہ اٹھارہ اپریل سے کویت میں شروع ہو گا اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے اسماعیل عولد شیخ احمد نے یمنی حکام، حوثی باغیوں، امریکا اور فرانس سمیت خطے کے ممالک سے مشاورت کے بعد جنگ بندی کا اعلان کیا ہے۔ اسماعیل عولد نے کہا ہے کہ وہ امن مذاکرات کے اگلے مرحلے کے لیے پرامید ہیں فریقین نے جنگ بندی پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے کمیٹی بنانے کی تجویز دی ہے مذاکرات کا مقصد یمن میں جاری لڑائی کو ختم کرنے کے لیے کسی معاہدے تک پہنچنا ہے تاکہ اقتدار کی منتقلی کے لیے سیاسی بات چیت شروع ہو سکے یمن کے تنازع پر ہونے والے مذاکرات میں پانچ چیزوں پر غور کیا جائے گا جن میں مسلح گروہوں کا انخلا، بھاری ہتھیاروں کی حکومت کو حوالگی، امن و امان کے لیے عبوری انتظامات، ریاستی اداروں کی فعالی اور سیاسی مذاکرات شامل ہیں۔