Friday, May 3, 2024

یمن میں ایندھن پر مقامی افراداور مسلح گروپوں میں خونی لڑائی، آئل ٹینکر سے تیل نکالنے پر جھگڑا، آگ لگنے سے گیارہ افراد ہلاک

یمن میں ایندھن پر مقامی افراداور مسلح گروپوں میں خونی لڑائی، آئل ٹینکر سے تیل نکالنے پر جھگڑا، آگ لگنے سے گیارہ افراد ہلاک
May 27, 2015
تعز (ویب ڈیسک) یمن کے شہر تعز میں آئل ٹینکر سے تیل نکالنے پر مقامی افراد اور مسلح گروپوں میں لڑائی چھڑ گئی۔ آئل ٹینکر کو آگ لگنے سے دس افراد ہلاک ہو گئے۔ یمن میں جاری خانہ جنگی کی وجہ سے ایندھن کی شدید قلت پیدا ہو گئی ہے۔ تعز شہر میں آنے والے آئل ٹینکر پر مسلح گروپوں نے قبضہ کر لیا۔ آئل ٹینکر کو شہر کے مرکز کی طرف لے جایا جا رہا تھا کہ مقامی افراد نے ٹینکر روک لیا جس پر خونی لڑائی شروع ہو گئی جس کے بعد اچانک آئل ٹینکر میں دھماکے سے آگ لگ گئی۔ دس افراد جھلس کر دم توڑ گئے جبکہ بیسیوں افراد زخمی ہو گئے۔ حادثے کے بعد زخمیوں کو ایمبولینسوں کے ذریعے اسپتال پہنچا دیا گیا ہے۔