Sunday, May 5, 2024

یمن میں امریکی ڈرون حملہ، القاعدہ جزیرہ نما عرب کا لیڈر اسامہ بن لادن کا قریبی ساتھی نصر وحشی ہلاک

یمن میں امریکی ڈرون حملہ، القاعدہ جزیرہ نما عرب کا لیڈر اسامہ بن لادن کا قریبی ساتھی نصر وحشی ہلاک
June 16, 2015
حضرموت (ویب ڈیسک) یمن میں امریکی ڈرون حملے کے نتیجے میں جزیرہ نما عرب میں القاعدہ کا لیڈر نصر الوحشی مارا گیا ہے۔ نصر الوحشی اسامہ بن لادن کا انتہائی قریبی ساتھی تھا۔ امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق حملہ یمن کے علاقے حضرموت میں جمعہ کے دن کیا گیا تھا۔ یمنی حکومت کےدو اہم ذرائع نے بھی نصرالوحشی کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔ ایک امریکی عہدیار نے نام مخفی رکھنے کی شرط پر کہا کہ امریکا نصرالوحشی کی موت کی تصدیق کرنے کی کوشش کر رہا ہے تاہم یہ بات واضح نہیں کہ آیا حملہ امریکی فوج نے کیا یا سی آئی نے ۔ حالیہ دنوں میں شدت پسندوں کیخلاف حملوں میں تیزی دیکھنے میں آئی ہے۔ گزشتہ روز لیبیا میں بھی حملہ کیا گیا تھا جس میں الجزائری کمانڈر مختار بالمختار ہلاک ہوا۔