Friday, April 19, 2024

یمن میں امدادی اشیا کی ترسیل میں رکاوٹ پر برطانیہ کی سعودی عرب کو وارننگ

یمن میں امدادی اشیا کی ترسیل میں رکاوٹ پر برطانیہ کی سعودی عرب کو وارننگ
December 19, 2017

لندن (92 نیوز) یمن میں امدادی اشیا کی ترسیل میں رکاوٹ پر برطانیہ نے سعودی عرب کو وارننگ دے دی اور کہا کہ دونوں ملکوں کے تعلقات خراب ہو سکتے ہیں۔
برطانوی وزیر برائے بین الاقوامی ترقی پینی مرڈانٹ نے سعودی عرب کو خبردار کیا ہے کہ وہ یمن میں جنگ سے متاثرہ عوام کیلئے بھیجی گئی امدادی اشیا کی ترسیل میں رکاوٹ نہ بنے۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کا ایسا کرنا عالمی انسانی حقوق کے قوانین کی خلاف ورزی ہے۔
وزیر نے کہا کہ امدادی سامان کی ترسیل میں رکاوٹ جاری رکھی گئی تو سعودی عرب اور برطانیہ کے تعلقات خراب ہو سکتے ہیں۔
خاتون وزیر نے کہا کہ متاثرہ لوگوں کو اشیائے ضروریہ کی ترسیل میں رکاوٹ کا کوئی بھی بہانہ قابل قبول نہیں ہے۔