Monday, May 6, 2024

یمن مسئلے پر پارلیمنٹ کی قرارداد ، بیس کروڑ عوام کی ترجمانی ہے: خورشیدشاہ

یمن مسئلے پر پارلیمنٹ کی قرارداد ، بیس کروڑ عوام کی ترجمانی ہے: خورشیدشاہ
April 12, 2015
لاہور(92نیوز)قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا ہے کہ افتخار چودھری آٹھ ماہ کہاں تھے،تحریک انصاف کے چالیس دن کی غیر حاضری کا انہیں تب خیال کیوں نہیں آیا ،انہوں نے اسپیکر کو کیوں نہیں لکھا۔ لاہور ائیر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ اب سب پوائنٹ سکورنگ کررہے ہیں یا انہیں رولز آف پرسیجر کا پتہ نہیں ہے۔ تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں قائدحزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا کہ تحریک انصاف کی واپسی کے بعد حکومتی ارکان کا رویہ اچھا نہیں، حکومتی ارکان کا رویہ خود حکومت کی سبکی کا باعث بنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ  حکومت نے استعفے منظورنہ کر کے اچھا کیا،انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کے بیان پر وزارت خارجہ کا ردعمل نہیں آیا البتہ یمن کے مسئلے پر پارلیمنٹ کی قرارداد بیس کروڑ عوام کی ترجمانی کرتی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ نبیل گبول کے قیادت سے رابطے ہیں یا نہیں یہ وہی بتا سکتے ہیں۔