Sunday, September 8, 2024

یمن: عرب اتحاد کے طیاروں کی حوثی باغیوں کے زیرقبضہ آئل ٹرمینل پر بمباری، نو افراد ہلاک، تیس سے زائد زخمی

یمن: عرب اتحاد کے طیاروں کی حوثی باغیوں کے زیرقبضہ آئل ٹرمینل پر بمباری، نو افراد ہلاک، تیس سے زائد زخمی
January 22, 2016
یمن (ویب ڈیسک) سعودی قیادت میں عرب اتحاد کے طیاروں کی حوثی باغیوں  کے زیرقبضہ آئل ٹرمینل پر بمباری سے نو افراد ہلاک اور تیس سے زیادہ زخمی ہو گئے ہیں۔ یمنی نیوز ایجنسی کے مطابق لڑاکا طیاروں نے بحیرہ احمر میں راس عیسیٰ بندرگاہ پر حوثی باغیوں کے زیراستعمال آئل ٹرمینل کو نشانہ بنایا۔ ٹرمینل میں آگ لگ جانے سے نو افراد ہلاک ہو گئے جبکہ صبا نیوز نے مارے جانے والے افراد کی تعداد سولہ بتائی ہے۔ طبی ذرائع کا کہنا ہے کہ تیس سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جبکہ اسپتال لائی گئی نعشیں جلی ہوئی ہوئی تھیں۔ ادھر  سعودی سرحد کے قریب القاعدہ کے حملے میں چار سرکاری فوجی ہلاک اور چار زخمی ہو گئے ہیں۔