Saturday, April 20, 2024

یمن صورتحال پرمشاورت کیلئےوزیراعظم نے پارلیمنٹ کا اجلاس پیرکوطلب کرلیا

یمن صورتحال پرمشاورت کیلئےوزیراعظم نے پارلیمنٹ کا اجلاس پیرکوطلب کرلیا
April 2, 2015
اسلام آباد(ویب ڈیسک)حکومت نے مشرق وسطیٰ کی صورتحال اور سعودی عرب میں فوج بھیجنے کے لئے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس پیر کو بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیر اعظم کی زیر صدارت مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا ۔ اجلاس میں وزیر دفاع خواجہ آصف نے سعودی عرب کے دورے سے متعلق رپورٹ پیش کی۔ اجلاس میں فوجی اور سول قیادت نے فیصلہ کیا کہ یمن کی صورتحال پر سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لے کر کوئی فیصلہ کیا جائے۔ جسکے لئے حکومت نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس پیر کو طلب کر لیا ہے۔ اجلاس میں مشرق وسطیٰ اور یمن کی صورتحال پر غور کیا جائے گا اور پارلیمنٹ سعودی عرب میں فوج بھجوانے کا فیصلہ کرے گی۔ وزیر اعظم کا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کسی بھی فیصلے سے پہلے پاکستان کا مفاد مقدم رکھا جائے گا اور سعودی عرب کو خطرے کی صورت میں پاکستان اسکا بھرپور دفاع کرے گا۔ اجلاس میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف، ائیر چیف سہیل امان، قائم مقام نیول چیف، ڈی جی آئی ایس آئی، وزیر دفاع ،وزیر خزانہ اور متعلقہ حکام نے شرکت کی۔