Thursday, March 28, 2024

یمن: شمالی سرحد پر جھڑپوں میں بیسیوں حوثی باغی مارے گئے، 3سعودی اہلکار جاں بحق

یمن: شمالی سرحد پر جھڑپوں میں بیسیوں حوثی باغی مارے گئے، 3سعودی اہلکار جاں بحق
May 1, 2015
صنعا (ویب ڈیسک) یمن کی شمالی سرحد پر سعودی عرب کی سکیورٹی فورسز سے جھڑپوں میں بیسیوں حوثی باغی مارے گئے ہیں جبکہ 3 سعودی سکیورٹی اہلکار بھی جاں بحق ہو گئے ہیں۔ سعودی عرب کی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ صوبہ نجران میں یمنی باغیوں نے ایک سرحدی چوکی پر حملہ کر دیا اور شیل لگنے سے ایک سعودی سرحدی محافظ جاں بحق ہو گیا۔ یمن اور سعودی عرب کی سرحد پر جھڑپوں میں اب تک 14سعودی سکیورٹی اہلکار جاں بحق ہو چکے ہیں۔ ادھر یمن میں سعودی عرب کی قیادت میں اتحادی ممالک کے جیٹ طیاروں کے فضائی حملے جاری ہیں۔ عدن کے ائیرپورٹ کا رن وے تباہ ہونے کے بعد امدادی اشیاءکی سپلائی بھی بند ہو گئی ہے۔ عدن میں لڑائی کے دوران 6باغی ہلاک ہو گئے جبکہ صدر منصور ہادی کے حامی 2قبائلی بھی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔