Tuesday, May 14, 2024

یمن : سمندری طوفان چپالہ سے تین افراد جاں بحق سینکڑوں زخمی

یمن : سمندری طوفان چپالہ سے تین افراد جاں بحق سینکڑوں زخمی
November 3, 2015
صنعا(ویب ڈیسک)سمندری طوفان چپالہ سے  یمن  میں تین افرادجاں بحق  اور سینکڑوں زخمی ہوئے ہیں، طوفان کے باعث ہزاروں افراد نے غاروں اورپہاڑوں پرپناہ لے رکھی ہے۔ تفصیلات کےمطابق  یمنی جزیرے اسکوترا میں سمندری طوفان نے تباہی مچادی ،پیرکے روز سائیکلون اسکوتراکے ساحل سے ٹکرایا جس سے جزیرے میں بڑے پیمانے پرنقصان ہواہے۔ یمنی حکام کے مطابق سمندری طوفان سے تین افرادجاں بحق اورسیکڑوں زخمی ہوئے ہیں جبکہ سمندری طوفان سے ہزاروں افرادبے گھربھی ہوئے ہیں۔ حکام کے مطابق طوفان سے متاثرہ افرادنے قریبی غاروں اورپہاڑوں پرپناہ لے رکھی ہے ،یمن کے محکمہ موسمیات کے مطابق آیندہ بارہ گھنٹے میں طوفان کی شدت کم ہو کر ایک درجے تک آسکتی ہے۔