Sunday, September 8, 2024

یمن: سعودی قیادت میں عرب اتحاد کے جنگی طیاروں کی بمباری، 41افراد ہلاک، 75زخمی

یمن: سعودی قیادت میں عرب اتحاد کے جنگی طیاروں کی بمباری، 41افراد ہلاک، 75زخمی
March 16, 2016
یمن (ویب ڈیسک) یمن میں سعودی قیادت میں عرب اتحاد کے جنگی طیاروں کی مارکیٹ میں بمباری سے کم ازکم اکتالیس افراد ہلاک اور پچھتر سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔ سعودی طیاروں نے یمن میں حوثی باغیوں کے زیرقبضہ شمال مغربی صوبے حجہ میں ایک مصروف مارکیٹ پر شدید بمباری کی۔ عینی شاہدین کے مطابق سعودی طیاروں نے ضلع مستبا کی مارکیٹ پر تین فضائی حملے کئے۔ ڈاکٹرز ود آؤٹ بارڈرز نامی تنظیم کا کہنا ہے کہ اس کے اسپتال میں کم ازکم اکتالیس لاشیں اور پینتیس زخمی لائے گئے۔ حوثیوں کی نیوز ایجنسی سبا نیٹ نے بمباری میں مرنے والوں کی تعداد پینسٹھ اور زخمیوں کی پچپن بتائی ہے۔ پچھلے ماہ صنعا میں سعودی طیاروں کی بمباری سے چالیس افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل نے ایک روز قبل سعودی عرب کی فضائی کارروائیوں کو تباہ کن اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے اس کی مذمت کی تھی۔