Thursday, April 18, 2024

یمن : سعودی سرحد کے قریب فوج اور حوثیوں میں جھڑپیں‘ 68افراد ہلاک

یمن : سعودی سرحد کے قریب  فوج اور حوثیوں میں جھڑپیں‘ 68افراد ہلاک
December 20, 2015
صنعا (ویب ڈیسک) یمن میں جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیاں جاری ہیں۔ شمال مغربی یمن میں حکومتی فورسز اور حوثی باغیوں کے درمیان تازہ جھڑپوں میں 68 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سعودی سرحد کے قریب یمنی قصبے ہراد میں تازہ جھڑپوں کے دوران صدر منصور ہادی کی حامی فوج کے اٹھائیس اہلکار جبکہ چالیس حوثی باغی مارے گئے ہیں۔ گزشتہ منگل کو شروع ہونے والے امن مذاکرات اور جنگ بندی کے باوجود یمن میں اس قسم کی جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔ تازہ جھڑپوں میں چالیس فوجی اور پچاس حوثی باغی شدید زخمی ہوئے ہیں۔ اب تک جنگ بندی معاہدے کی ڈیڑھ سو بار خلاف ورزی ہو چکی ہے۔ ادھر صدر ہادی کی حامی فوج نے صوبے الجاف کے دارالحکومت الحزم کا قبضہ باغیوں سے چھڑا لیا ہے اور البنت ملٹری بیس کا کنٹرول بھی حاصل کر لیا ہے۔