Saturday, April 27, 2024

یمن: سعودی اتحادیوں کی بمباری، 25 حوثی جنگجو ہلاک

یمن: سعودی اتحادیوں کی بمباری، 25 حوثی جنگجو ہلاک
January 2, 2017

صنعا (ویب ڈیسک) یمن کے سرحدی علاقے میں عرب اتحاد کی فضائی کارروائی اور جھڑپوں میں حوثی باغیوں کے سینئر رہنما سمیت پچیس جنگجو ہلاک ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے علاقے نجران کے ساتھ واقع یمن کے سرحدی علاقے میں عرب اتحاد کی فضائی کارروائی اور جھڑپوں میں حوثی باغیوں کے ایک سینئر رہنما ابوشہاب الحمزی سمیت پچیس جنگجو ہلاک ہوگئے۔ حالیہ کارروائیوں کے دوران سعودی عرب کی قیادت میں عرب اتحاد کے حملوں میں سیکڑوں حوثی باغی ہلاک ہو چکے ہیں۔