Wednesday, April 24, 2024

یمن ، سرکاری فوج اور حوثی باغیوں مین جھڑپیں،61افراد ہلاک

یمن ، سرکاری فوج اور حوثی باغیوں مین جھڑپیں،61افراد ہلاک
November 11, 2018
یمن ( 92 نیوز) یمن میں سرکاری فوج اور  حوثی باغیوں میں شدید جھڑپوں کے نتیجے میں 61افراد ہلاک ہوگئے،سرکاری فوج نے  حدیدہ کے اہم اسپتال کا کنٹرول سنبھال لیا۔ یمن کے ساحلی شہر حدیدہ   میں  شدید لڑائی  کا سلسلہ جاری ہے ، سرکاری  فوج نے اپنی پیش قدمی جاری  رکھتے ہوئے  حدیدہ کے اہم اسپتال کا  کنٹرول دوبارہ حاصل کرلیا،جہاں حوثی باغیوں   نے چھت پر نشانے باز تعینات کررکھے تھے ۔ فوٹیج  سے  دونوں جانب سے ہونے والی فائرنگ کی شدت کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے ،حدیدہ کی  سڑکوں پر بھی  یمنی فوج کی کارروائی جاری ہے جس میں جیٹ طیاروں کے علاوہ اپاچے ہیلی کاپٹرز بھی  حصہ لے رہے ہیں ،تاہم  انہیں حوثی باغیوں کی جانب سے شدید   مزاحمت کا سامنا ہے ۔ حدیدہ کی بندرگاہ  یمن کی 80  فیصدکمرشل درآمدات اورعالمی امدادکی  ترسیل کا ذریعہ ہے،یہ آپریشن ایسے وقت میں ہورہا ہے جب  امریکا،برطانیہ سمیت  سعودی عرب کے دیگر اتحادی ممالک کی جانب سے جنگ بندی کا مطالبہ زور پکڑتا جارہا ہے ۔