Sunday, September 8, 2024

یمن : تعز شہر پر قبضہ کرنے کیلئے حکومت اور باغیوں میں لڑائی‘ 55افراد ہلاک

یمن : تعز شہر پر قبضہ کرنے کیلئے حکومت اور باغیوں میں لڑائی‘ 55افراد ہلاک
March 21, 2016
صنعا (ویب ڈیسک) یمن میں شیعہ حوثی باغیوں اور حکومت کی حامی ملیشیا کے درمیان تعز شہر کے کنٹرول کیلئے ہونیوالی دو دن کی لڑائی میں کم از کم پچپن افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ مرنے والوں میں چودہ شہری بھی شامل ہیں۔ تفصیلات کے مطابق تعز پر قبضے کیلئے لڑائی ایسے وقت زور پکڑ گئی ہے جب اقوام متحدہ کے مندوب شیخ اسمٰعیل احمد حوثی باغیوں اور حکومت کے درمیان جنگ بندی کیلئے مذاکرات بحال کرانے کی کوششوں کے سلسلے میں صنعا پہنچے ہیں۔ حوثی باغیوں اور حکومت کے حامی قبائلی جنگجوو¿ں میں لڑائی شدت اختیار کر گئی ہے جہاں حوثی باغی شہر پر کنٹرول کیلئے شہر کے مضافات میں حکومت کے حامی جنگجوو¿ں کے ٹھکانوں پر گولہ باری کر رہے ہیں جس کا نشانہ شہری علاقے بھی بنے ہیں۔ ہفتے کو ہونیوالی لڑائی میں چھبیس افراد مارے گئے جن میں چودہ شہری بھی شامل ہیں۔ مجموعی طور پر پچپن ہلاکتوں کی تصدیق کی گئی ہے۔