Friday, April 26, 2024

یمن باغیوں کا عدن کے صدارتی محل پر قبضہ

یمن باغیوں کا عدن کے صدارتی محل پر قبضہ
April 2, 2015
صنعا(ویب ڈیسک)یمن میں باغیوں نےعدن کے صدارتی محل پر قبضہ کر لیا ہےجبکہ القاعدہ نے ایک جیل توڑکر اپنے لیڈر خالد باطرفی سمیت سینکڑوں جنگجوئوں کو چھڑا لیا ہے۔ عدن کے صدارتی محل پر باغیوں کے قبضے کے بعدلڑائی میں شدت آگئی ہے۔ عدن کے ساحل پر غیر ملکی فوجی اترنے کی بھی اطلاعات ہیں لیکن سعودی حکومت کے ایک مشیر جو یمن پر حملوں کی قیادت کر رہے ہیں نے ان اطلاعات کی تردید کی ہے۔ سعودی مشیر کا کہنا ہے کہ کوئی غیرملکی عدن کے ساحل پر نہیں اتراہو سکتا ہے کہ وہ سابق صدر علی عبداللہ صالح کے وفادار فوجی ہوں۔ دوسری طرف سعودی سرحد پر باغیوں سے جھڑپ میں ایک سعودی فوجی جاں بحق ہوگیا۔ یمن کے جنوب مشرقی صوبے حضرموت کےشہر المکلا میں  القاعدہ نے جیل پر راکٹوں اور خودکار ہتھیاروں سے حملہ کرکے اپنے لیڈر خالد باطرفی سمیت تین سو سے زیادہ قیدی چھڑا لئے۔