Sunday, September 8, 2024

یمن : باغیوں اور مقامی جنگجوؤں کے درمیان لڑائی 45جنگجو ہلاک

یمن : باغیوں اور مقامی جنگجوؤں کے درمیان لڑائی 45جنگجو ہلاک
March 12, 2016
صنعا(ویب ڈیسک)یمن کے محصور شہر تائز میں شیعہ باغیوں اور مقامی جنگجوؤں کے درمیان لڑائی میں پینتالیس جنگجو اور چھے شہری ہلاک ہو گئے ہیں۔ تفصیلات کےمطابق حوثی باغیوں کے زیر قبضہ محصور شہر میں حوثی باغیوں اور حکومت کے حامی جنگجوؤں میں پچھلے چوبیس گھنٹے سے شدید لڑائی جاری ہے اور سعودی قیادت میں عرب اتحاد کے حمایت یافتہ جنگجو شہر پرقبضے کیلئے مسلسل حملے جاری رکھے ہوئے ہیں اور انہوں نے شہر کے مغربی نواحی علاقے کی طرف پیشقدمی بھی شروع کر دی ہے جبکہ انہیں سعودی طیارے فضائی تحفظ فراہم کر رہے ہیں۔ طبی ذرائع کا کہنا ہے کہ پچھلے چوبیس گھنٹے میں دونوں طرف کے پینتالیس جنگجو اور چھے شہری مارے گئے ہیں اسی طرح سعودی طیارے بھی حوثی باغیوں کیخلاف بمباری کر رہے ہیں عینی شاہدوں کے مطابق مقامی جنگجوؤں نے متعدد حوثی باغیوں اور سابق صدر علی عبداللہ صالح کے حامیوں کے گھروں اور دکانوں پر حملے کر کے کئی افراد کو ا  اغوا کر لیا ہے جبکہ  مقامی جنگجوؤں کو القاعدہ یمن کے جنگجوؤں کی اعانت بھی حاصل ہے ۔