Monday, May 20, 2024

یمن اور لیبیا سمیت دیگر جنگ زدہ علاقوں میں امن قائم ہونا چاہیے ، پوپ فرانسس

یمن اور لیبیا سمیت دیگر جنگ زدہ علاقوں میں امن قائم ہونا چاہیے ، پوپ فرانسس
February 5, 2019
 دبئی (92 نیوز) مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے کہا یمن ، عراق ، شام اور لیبیا سمیت دیگر جنگ زدہ علاقوں میں امن قائم ہونا چاہیے۔ متحدہ عرب امارات کے تاریخی دورے پر آئے پوپ فرانسس نے  ابوظہبی میں یادگار بانی میں منعقدہ بین المذاہب کانفرنس سے خطاب کیا۔ پوپ فرانسس کا کہنا تھا کہ مختلف عقائد رکھنے والے لوگوں کے معاشرے میں مساوی حقوق ہونے چاہیے ۔ پوپ فرانسس نے لیبیا ،عراق، یمن اور شام میں جاری جنگوں کے خاتمے پر زور دیا۔ اس سے قبل پوپ فرانسس نے  شیخ زاید جامع مسجد کا دورہ کیا جہاں مصر کی الازہر  مسجد کے امام شیخ احمد بن الطیب نے اُن کا استقبال کیا۔ صدارتی محل آمد  پر  ابو ظہبی کے ولی عہد  شہزادہ شیخ بن  زاید اور  نائب صدر  شیخ محمد بن راشد المکتوم  نے  پوپ فرانسس کا  پرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع پر معزز مہمان کے اعزاز میں گارڈ آف آنر اور   فلائی پاسٹ کا مظاہرہ کیا گیا۔ پوپ فرانسس کی جانب سے آج اجتماعی دعا بھی کرائی جائے گی جس میں ایک لاکھ پینتیس ہزار  مسیحوں کی آمد متوقع ہے ۔