Saturday, April 20, 2024

یمن: 3لاکھ افراد نقل مکانی کر گئے ، یمن میں سیزفائر کیاجائے:بان کی مون

یمن: 3لاکھ افراد نقل مکانی کر گئے ، یمن میں سیزفائر کیاجائے:بان کی مون
May 1, 2015
جنیوا (ویب ڈیسک) اقوام متحدہ نے اس تشویش کا اظہار کیا ہے کہ ایندھن کی عدم فراہمی کے باعث یمن میں امدادی سرگرمیاں بند ہونے کا خدشہ ہے جبکہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے فوری طور پر یمن میں سیزفائر کا مطالبہ کیا ہے۔ اقوام متحدہ کے مطابق یمن میں چھ ہفتوں کے دوران ایک ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ تین لاکھ سے زائد اپنا گھربار چھوڑ کر نقل مکانی کرگئے ہیں۔ فضائی بمباری کی وجہ سے خوراک، صحت اور ایندھن کی ترسیل میں مشکلات کا سامنا ہے۔ شہریوں کے استعمال کےلئے تمام ائیرپورٹس بند ہیں اور کچھ ایسے ہیں جن پر براہ راست حملے ہورہے ہیں۔ ڈبلیو ایف او کے پاس خوراک کا ذخیرہ گوداموں میں موجود ہے لیکن اس خوراک کو لوگوں تک پہنچانے کے لیے فوری طور پر دو لاکھ لیٹر ایندھن کی ضرورت ہے۔