Wednesday, April 24, 2024

یقین دلاتا ہوں اب آٹے اور چینی کا بحران نہیں آئے گا ، وزیراعظم

یقین دلاتا ہوں اب آٹے اور چینی کا بحران نہیں آئے گا ، وزیراعظم
November 12, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کہا یقین دلاتا ہوں اب آٹے اور چینی کا بحران نہیں آئے گا۔ وزیراعظم عمران خان نے نیا پاکستان سرٹیفیکیٹ لانچنگ تقریب سے خطاب میں کہا ملک میں تخمینے سے کم گندم پیدا ہوئی۔ فوڈ سکیورٹی کے مسائل کورونا کی وجہ سے ہوئے۔ بھارت میں بھی اشیائے خوردنی مہنگی مل رہی ہیں۔ سابق حکومتوں کا بوجھ نہ ہوتا تو مزید قرضے نہ لینے پڑتے۔ انہوں نے کہا 17 سال بعد کرنٹ اکاوَنٹ سرپلس میں چلا گیا ہے۔ بہت محنت سے ہم نے ایکسپورٹ کو بڑھانے کی کوشش کی۔ فیصل آباد میں ساری ٹیکسٹائل انڈسٹری چل پڑی ہے۔ فیصل آباد کی ٹیکسٹائل انڈسٹری میں لیبر کی کمی ہو گئی ہے۔ سمندر پار پاکستانیوں کو موقع دے رہے ہیں سرمایہ ملک میں لے کر آئیں۔