Thursday, March 28, 2024

یقین تھا کہ پاکستان ٹی 20 ورلڈ کپ جیت جائیگا، فاتح کپتان یونس خان

یقین تھا کہ پاکستان ٹی 20 ورلڈ کپ جیت جائیگا، فاتح کپتان یونس خان
June 21, 2020

لاہور ( 92 نیوز) ورلڈ کپ 2009 کی فاتح ٹیم پاکستان کے کپتان یونس خان نے کہا کہ  یقین تھا کہ پاکستان ورلڈ کپ جیت کر جائیں گے، عمر گل کا کہنا ہے  کہ پاکستان کا ایونٹ میں آغاز اچھا نہیں تھا لیکن ٹیم نے شاندار کم بیک کیا۔

فواد عالم نے کہا کہ جب ہم جا رہے تھے تو ذہن میں تھا کہ شائد پہلے مرحلے میں ہی کچھ گڑ بڑ ہو جائے ، لیکن ہم ورلڈ کپ جیت گئے ۔

شاہد آفریدی نے کہا کہ ہمارے لئے  جو سب سے اچھا  بریک تھرو جو تھا وہ نیوزی لینڈ کے خلاف میچ تھا ، اس میں  عمر گل کا آؤٹ اسٹینڈنگ  اسپیل تھا، کچھ میری پرفارمنس تھی ،  میرا ایک اچھا کیچ تھا  جس کی وجہ سے ٹیم دوبارہ جیل ہوئی ۔

مصباح الحق نے کہا کہ  عبدالرزاق کا درست وقت  پر ٹیم میں آنا اور نئی گیند کے ساتھ پرفارم کرنا ، آفریدی اور عمر گل ، سعید اجمل کی پرفارمنس قابل ذکر ہیں ۔