Friday, May 17, 2024

یعقوب میمن کی پھانسی کے حوالے سے دبنگ خان  کے ٹویٹ نے بھارت میں ہنگامہ کھڑا کر دیا

یعقوب میمن کی پھانسی کے حوالے سے دبنگ خان  کے ٹویٹ نے بھارت میں ہنگامہ کھڑا کر دیا
July 26, 2015
      ممبئی (92نیوز)یعقوب میمن کی پھانسی کے حوالے سے دبنگ خان کے ٹویٹ میں بھارتی میں ایک بار پھر ہنگامہ کھڑا کر دیا ہے ۔ تفصیلات کےمطابق بھارتی سپریم کورٹ ممبئی میں انیس سو ترانوے کو ہونے والے دھماکوں  کے  ملزم یعقوب میمن کو پھانسی کی سزا سنا چکی ہے ، لیکن یہاں اس پھانسی کے حوالے سے بحث چھڑچکی ہے ، اسی حوالے سے کیے گئے بالی وڈ سٹار دبنگ خان کے ٹویٹ نے یہاں نیا ہنگامہ کھڑا کردیا ہے۔ یوں تو بھارت میں آئے روز اقلیتوں کے ساتھ ظلم روا رکھا جاتا ہے اور مسلم کش فسادات ہوں یا سکھ کیمونٹی کے ساتھ ہونے ولے مظالم  مگر اس حوالے سے ہونے والے تمام کیسز بھارتی عدلیہ کی جانب سے ہوا میں اڑا دئیے جاتے ہیں مگر جہاں بھارتی سرکار انصاف کی جلد طالب ہوتی ہے وہاں فوری فیصلے لیے جاتے ہیں۔ ایسا ہی کچھ ممبئی دھماکوں کے حوالے سے ہورہا  ہے جس میں سزا پانے والے یعقوب میمن کے لیے ملک کےکئی سرکردہ ججز اور دیگر  افراد  بھارتی  صدر  سے اس پھانسی کو عمر قید میں تبدیل کرنے کی اپیل کرچکے ہیں ،  لیکن ان اپیلوں کو مسترد کیا جاچکا ہےاور اب بالی ووڈ سٹار سلمان خان کھل کر یعقوب میمن کی پھانسی کے خلاف سامنے آگئے  ۔ انہوں نے اپنے  ٹویٹ میں کہا ہے کہ  ایک بے قصور کو پھانسی دی جانا پوری انسانیت کا قتل ہے ،بالی ووڈ سٹار نے یعقوب میمن کے بھائی ٹائیگر میمن  کو سامنے آنے کے لیے بھی کہا ہے۔ انہوں نے کہا تمہارا بھائی کچھ دنوں میں تمہارے لیے پھانسی کے پھندے پر چڑھنے والا ہے تم کہاں ہو، تاہم بھارت میں گنگا الٹ بہتی ہے انتہا پسند ہندؤوں کی جانب سے  سلمان خانکے ٹویٹس پر احتجاج شروع ہوگیا ہے اور سلمان خان کو ایسے بیانات واپس لینے کوکہا جارہا۔ اسی دباؤ کے نتیجے میں سلمان خان کچھ بیانات کو ٹوئٹر سے ہٹا بھی  چکے ہیں ۔