Friday, May 3, 2024

یعقوب میمن کو 1993ءکے ممبئی دھماکوں میں معاونت کے جرم میں پھانسی دے دی گئی

یعقوب میمن کو 1993ءکے ممبئی دھماکوں میں معاونت کے جرم میں پھانسی دے دی گئی
July 30, 2015
ناگ پور (ویب ڈیسک) ممبئی حملوں میں ملوث ہونے کے جرم میں یعقوب میمن کو ناگ پور میں آج صبح پھانسی دے دی گئی۔ صدر کے بعد بھارتی سپریم کورٹ نے بھی پھانسی کے خلاف اپیل مسترد کردی تھی۔ تفصیلات کے مطابق بھارت میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ شدید عوامی دباو کے باوجود ممبئی حملوں کا اصل مجرم تو نہ پکڑا جاسکا مگر خود کوانصاف کےلئے پیش کرنے والے یعقوب میمن کوتختہ دارپرچڑھا دیا گیا۔ بھارتی سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ نے رات گئے یعقوب میمن کی پھانسی کے خلاف اپیل کی سماعت کی۔ ججز نے دونوں فریقین کے وکلاءکے دلائل سننے کے بعد یعقوب میمن کی چودہ دن کی مہلت کی آخری اپیل کو رد کردیا جس کے بعد یعقوب میمن کو آج صبح چھ بجے ناگپور جیل میں پھانسی دے دی گئی۔ یعقوب میمن کو پھانسی ان کی تریپن ویں سالگرہ کے دن دی گئی۔ یعقوب میمن پر انیس سو ترانوے میں ممبئی حملوں میں ملوث ہونے کا الزام تھا جس میں دو سو پچاس سے زائد بھارتی شہری ہلاک ہو گئے تھے۔ اس سے قبل یعقوب میمن کی جانب سے پھانسی کے خلاف بھارتی صدر پرناب مکھر جی سے معافی کی اپیل کی جو مسترد کر دی گئی تھی۔