Friday, April 26, 2024

یروشلم کی اسرائیل میں شمولیت، شدید جھڑپوں میں دو فلسطینی شہید، 250 زخمی

یروشلم کی اسرائیل میں شمولیت، شدید جھڑپوں میں دو فلسطینی شہید، 250 زخمی
December 8, 2017

یروشلم (92 نیوز) مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت قرار دینے کے خلاف پوری دنیا ایک طرف سراپا احتجاج ہے جبکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے فیصلے کا دفاع کررہے ہیں۔

ٹرمپ کی ذہنی حالت پر سنجیدہ سوالات بھی اٹھناشروع ہو گے ہیں۔ فلسطین میں ٹرمپ کے فیصلے کے خلاف شدید احتجاج جاری ہے اور اب تک دو افراد شہید اور سینکڑوں کے زخمی ہوچکے ہیں۔

فلسطینوں اور اسرائیلی فوج کے ساتھ جھڑپوں میں بھی شدت آگئی جبکہ اسرائیلی فورسز نے راکٹوں اور ٹینکوں سے غزہ پر حملہ کیا ہے دوسری طرف فلسطینی حکام نے امریکی نائب صدر مائیک پینس کو ملنے سے انکار کردیا ہے۔

ٹرمپ کے اعلان کے بعد ملائیشیا اور انڈونیشیا میں امریکی سفارت خانوں کے باہر مظاہرے کئے گئے۔

ترکی  نے کہا ہےکہ امریکا کے فیصلے نے خطے کو آگ میں جھونک دیا ہے، یورپی یونین، برطانیہ، فرانس، جرمنی، روس حتی کہ دنیا میں اسرائیل کے علاوہ کوئی ملک نہیں جس نے ٹرمپ کے فیصلے پر تنقید نہ کی ہو۔  

امریکی بھی ٹرمپ کے فیصلے کے خلاف بولنا شروع ہو گئے ہیں ،اوباما نے ٹرمپ کو ہٹلر قراردیا اور ٹرمپ  کے فیصلے کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔