Friday, April 19, 2024

یروشلم پر امریکی فیصلہ سلامتی کونسل کی قراردادوں سےمتصادم ہے، یورپی ممالک

یروشلم پر امریکی فیصلہ سلامتی کونسل کی قراردادوں سےمتصادم ہے، یورپی ممالک
December 9, 2017

نیو یارک (92 نیوز) ڈونلڈ ٹرمپ کے فیصلے کیخلاف فرانسیسی صدر ایمانویل میکروں کی درخواست پر سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب کیا گیا۔ اجلاس  میں  دنیا بھر کے ممالک کی جانب سے امریکی فیصلے کی مخالفت کی گئی۔

امریکی اتحادیوں نے مقبوضہ بیت المقدس سے متعلق امریکا کے یکطرفہ فیصلے پر تنقید کی اور اسےسلامتی کونسل کی قراردادوں سے متصادم  قراردیا۔

احتجاج اور تنقید پر ردعمل دیتے ہوئے سلامتی کونسل میں امریکی سفیر نکی ہیلی نے کہا کہ امریکا مشرق وسطیٰ میں امن کیلئے پرعزم ہے۔ اس فیصلے سے مقدس شہر کی حیثیت پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔

امریکی مندوب نے ڈھٹائی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہا قوام متحدہ اسرائیل کابدترین دشمن ہے ، اقوام متحدہ ان مراکزمیں سے ہے جو اسرائیل دشمنی میں پیش پیش رہے۔

دوسری طرف صدرڈونلڈ ٹرمپ کی مشیر برائے مشرق وسطیٰ ڈینا پاول نے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا ہے، ڈیناپاول اسرائیل فلسطین مذاکرات کی بحالی میں کرداراداکررہی تھیں۔

امریکی صدر کے فیصلے پر اسلامی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کا اجلاس بھی طلب کر لیا گیا ہے،اجلاس 13 دسمبر کو استنبول میں ہوگا۔